مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 484 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 484

مکتوبات احمد ۳۴۴ جلد سوم خدا تعالیٰ توفیق بخشے ۔ مجھے اس وقت سر درد ہے طاقت حاضری مسجد نہیں اسی جگہ دونوں نمازیں پڑھوں گا اس لئے دوا مطلوبہ اور ایک کرتہ اور یہ نصیحت نامہ ارسال ہے۔ والسلام ۶ جولائی ۱۹۰۰ء خاکسار مرزا غلام احمد مکتوب نمبر ۸ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم و رحمة ا عنایت نامه : نامہ پہنچا۔ انشاء ال رمہ کے لئے دعا محبی عزیزی اخویم سید فضل شاہ صاحب وسید ناصر شاہ صاحب سلمکم اللہ تعالیٰ ورحمة الله و بركاته ء اللہ جہاں تک میرے لئے ممکن ہوگا ۔ آپ کے امر مرقومہ - کروں گا ۔ خدا تعالیٰ کامیاب فرمائے ۔ آمین ثم آمین ۔ اگر اس کی مصلحت ہو تو کیا بعید ہے ۔ امید ہے حالات خیریت آیات سے ہمیشہ مطلع فرماتے رہیں گے ۔ آپ کے چند خطوط پہلے بھی پہنچے تھے ۔ بعض کا جواب لکھنے سے میں قاصر رہا۔ اہم مقصود دعا ہوتی ہے۔ سو میں اپنے مخلص دوستوں کے لئے کسی حالت میں دعا سے غافل نہیں ، نماز میں بھی دعا کرتا ہوں ۔ آپ کے لئے اور عزیزی سید ناصر شاہ صاحب کے لئے کئی دفعہ خاص طور پر دعا کی گئی ہے اور پوشیدہ طور پر بہت سی تاثیرات دعاؤں کی ہیں کہ ہمیشہ بلائیں رڈ ہوتی رہتی ہیں ۔ زیادہ خیریت ۔ والسلام ۳۰ ستمبر ۱۹۰۰ء خاکسار مرزاغلام احمد از قادیان