مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 462
مکتوبات احمد ۳۲۲ جلد سوم مکتوب نمبر ۵ محبی اخویم حافظ تصور حسین صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یہ درست ہے کہ خدا تعالی کی امانت جس سے مراد تمام انسانی قوی یعنی روحانی اور جسمانی قوتیں ہیں اسی کی راہ میں خرچ کرنی چاہیئے لیکن اسرار کا پوشیدہ کرنا صرف اس حد تک درست ہے کہ ایک نااہل کے آگے ایسے معارف بیان نہیں کرنے چاہئیں جن کا وہ متحمل نہ ہو سکے اور مذہب وحدت شہود کا صحیح ہے یہی وحدت اس مرتبہ تک پہنچتی ہے کہ گویا وحدت وجود کا اس میں جلوہ ہے اور صرف کا صیح ہے مرتبہ کہ کا قیل و قال کچھ چیز نہیں ہے۔ عملی رنگ میں ترقی کرنا چاہیئے اور اس جگہ بعض آدمی ہمارے منشا کے مطابق اپنی حالت درست کرنے میں سرگرم ہیں اور بعض ابھی حقیقت سے دور ہیں ۔ امید ہے کہ انشاء اللہ جو سعید ہیں وہ بہت کچھ ہدایت کریں گے۔ والسلام خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۶ شاہ صاحب السلام علیکم انشاء اللہ میں دُعا کروں گا ۔ چاہیئے کہ ہر نماز کے بعد اور صبح استغفار کا التزام کریں کہ اکثر مت سے ہو ہوتے ہیں اور صبر سے منتظرر منتظر رہیں ۔ پریشانی اور ہجوم عموم گناہوں کی شامت ۔ مرزاغلام احمد دالحکم نمبر ۱۸ جلد ۲۰ مورخه ۱۴ / جون ۱۹۱۸ صفحه ۱۰ الحکم نمبر ۱۸ جلد ۲۰ مورخه ۱۴ ر جون ۱۹۱۸ء صفحه ۱۰