مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 459 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 459

مکتوبات احمد ۳۱۹ جلد سوم مکتوب نمبر ۲ محبی اخویم مولوی تصور حسین صاحب سلمه السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا خط پہنچا۔ میں ا میں اس وقت بیمار ہوں اور بہت ضعف ہے۔ خون بہت آیا ہے اس ۔ لئے میں شرح اتعالیٰ فضل زیادہ جواب نہیں لکھ سکتا ۔ میر ۔ ۔ میرے نزدیک آپ کی خواب بہت عمدہ عمدہ ہے کیونکہ اس میں شہ کا لفظ ہے جو تسلی اور اطمینان پر دلالت کرتا ہے۔ زیادہ لکھنے سے معذور ہوں ۔ خدا تعاد صدر شامل حال رکھے۔ آمین ۔ ۱۴ مارچ ۱۹۰۵ء والسلام خاکسار مرزاغلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۳ محبی اخویم حافظ صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میں بباعث ، درد هم معده و کمر و دیگر عوارض بیمار رہا اور اب بھی بیمار ہوں ۔ اسی و وجہ سے مسجد میں بھی جانے سے مجبور رہا۔ انسان کے لئے مداومت استغفار اور توبہ اور دعا جیسی کوئی بھی چیز نہیں ۔ ہمیشہ تضرع اور در دو گداز کے ساتھ مرضات اللہ کی طلب میں مشغول رہنا چاہئے اور سستی و آرام نہ کرنا چاہئے ۔ جب تک مطلب حاصل نہ ہو۔ یہی طریق مردانِ راہ ہے۔ ماسوا اس کے تدبر سے درود شریف کو پڑھنا اور ہر ایک موقعہ مناسب پر دعا کرنا چاہئے اور سب سے زیادہ علامت شقاوت جلد بازی اور بدظنی ہے اس سے بچنا چاہئے ۔ نماز میں بہت دعا کرنی چاہئے بجز قرآن شریف اور ادعیہ ماثورہ کے بے شک اپنی زبان میں دعا کرو۔ الحکم نمبر ۹ جلد ۲۰ مورخه ۷ را پریل ۱۹۱۸ ء صفحه ۳ فقط خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ