مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 407
مکتوبات احمد ۲۶۹ جلد سوم مکتوب نمبر ۶ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ پہلے آپ کے خط کا میں جواب لکھ چکا ہوں اور نوٹ دو روپیہ کے پہنچنے کی بھی اطلاع دے چکا دس ہوں ۔ آپ کے تجارتی کام میں تشویش ہونا میرے لئے باعث تفکر ہے ۔ خدا تعالیٰ غیب سے آپ کے لئے کوئی سامان میسر کرے اور کام میں رونق بخشے ۔ آمین ۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔ دوسرا خط بھی پہنچ گیا ۔ باقی سب خیریت ہے ۔ والسلام غلام احمد مکتوب نمبرے بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عار آپ کا اخلاص نامہ مع نوٹ مبلغ دس روپیہ مجھ کو ملا ۔ خدا تعالیٰ آپ کو آپ کی ان خدمات کا دست بدست بدلہ دے ۔ آمین ۔ در حقیقت تجارت کے امور میں ہر جگہ یہی ہوا چل رہی ہے مگر اللہ تعالیٰ قادر ہے کہ اس ہوا کو بدلا دے ۔ آمین ۔ انشاء الله القدیر آپ کے لئے دعا کرتا رہوں گا ۔ ہمیشہ اپنے حالات ابتلا آت سے مطلع فرماتے رہیں ۔ والسلام خاکسار مرزاغلام احمد