مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 292 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 292

مکتوبات احمد ۲۳۱ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۶۲ محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاته اس وقت آپ کا خط پہنچا۔ آپ کے والد صاحب کی بیماری کا حال معلوم کر کے ان کے لئے دعا کی گئی۔ اللہ تعالیٰ ان کو شفا بخشے اور تقصیر معاف کرے۔ آمین ثم آمین ۔ اس وقت ، وقت بہت تنگ ۔ اسی قدر پر کفایت کرتا ہوں اور انشاء اللہ پھر بھی دعا کروں گا ۔ ۲۰ نومبر ۱۸۹۷ء والسلام خاکسار مکتوب نمبر ۶۳ مرز اغلام احمد از قادیان بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ می محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کی فتح یابی سے طبیعت خوش ہوئی ۔ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذلِكَ - سنایا گیا کہ آپ کی طبیعت کچھ بیمار ہے۔ خدا تعالیٰ شفا بخشے ۔ امید کہ اپنے حالات خیریت آیات سے جلد مطلع فرماویں اور اس جگہ بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے ۔ والسلام بخدمت اخویم مولوی محمد یوسف صاحب السلام علیکم خاکسار ۴ را پریل ۹۸ء غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور