مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 291 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 291

مکتوبات احمد ۲۳۰ مکتوب نمبر ۶۰ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي جلد سوم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کو نئی شادی مبارک ہو۔ بروز جمعہ حسب تحریر آپ کے طعام ولیمہ آپ کی طرف سے مہمانوں کو کھلایا گیا۔ چونکہ مہمان بہت تھے اور سیٹھ صاحب کے اور شیخ رحمت اللہ صاحب اور دوسرے بہت معزز دوست موجود تھے اور اسی سے کچھ زیادہ ہوں گے۔ اس لئے دس روپیہ کافی نہ تھے ۔ لہذا اس خوشی میں دس روپیہ میں نے اپنی طرف سے ڈال کر بیس روپیہ دعوت میں خرچ کئے ۔ عمدہ پلاؤ نمکین اور زردہ نہایت عمدہ اور روغن جوش اور قورمہ اور نان اور شیریں چاء وغیرہ کھانا تھا۔ مہمان نہایت خوش ہوئے اور کھا کر آپ کو دعاء خیر کہی۔ شاید یہ طعام ولیمہ اس خوبی سے کسی جگہ آپ کو اتفاق نہیں ہوگا۔ والسلام ۲۲ جنوری ۹۷ء بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ عن مکتوب نمبر 1 محبی مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ خاکسار غلام احمد عفی عنہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچ کر جناب الہی میں آپ کے لئے دعا کی گئی ۔ اللہ تعالی مشکلات پیش آمدہ دور فرمادے اور آپ کی مراد آپ کو عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین ۔ بیشک آپ بعد استخارہ مسنونہ تبدیلی کے التوا کے لئے کوشش کریں۔ اللہ تعالیٰ حسب المراد تقریب پیدا کرے۔ والسلام ۱۱ رمئی ۱۸۹۷ء خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ لے سیٹھ عبد الرحمن صاحب مدراسی