مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 272
مکتوبات احمد ۲۱۱ مکتوب نمبر ۳۱ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي محبی اخویم منشی عبداللہ صاحب سلمه رَبُّه جلد سوم السلام علیکم رحمۃ اللہ و برکاتہ کے بعد مدعا یہ ہے کہ خط مرسلہ آپ کا آیا۔ حال معلوم ہوا۔ آپ کے کام کا انتظام در پیش ہے ۔ آپ تسلی رکھو اور دعا بھی کروں گا۔ والسلام خیر الختام از بنده خدا بخش جالندھری شیخ حافظ حامد علی السلام علیکم ۲ جنوری ۶۹۱ مرز اغلام احمد از قادیان اور یہ خط ۳۱ بھی مثل خط نمبر ۳۰ حضور کا اپنے دست مبارک کا لکھا ہوا نہیں ہے ) مکتوب نمبر ۳۲ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي اخویم محبی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ آپ کے لئے دعا کی گئی اور حوالہ بخداوند کریم کیا گیا۔ آپ ضرور دو ماہ کے لئے میرے پاس آجاویں کہ میرے پاس خطوط کا کام بہت ہے اور میں ایک طرف بیمار ہوں ۔ ایک طرف کام بہت ہے ۔ سخت لا چار ہوں ۔ مکان وہی لدھیانہ محلہ اقبال گنج ہے ۔ والسلام ۱۵ مارچ ۱۸۹۱ء ے مولوی عبداللہ صاحب کا نکاح ثانی خاکسار غلام احمد عفی عنہ