مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 271 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 271

مکتوبات احمد ۲۱۰ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۲۹ مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ تعالیٰ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم و رحمة الله یہ عاجز بتاریخ ۱۵ اکتوبر ۱۸۹۰ء بروز بدھ بر وقت ۱۲ بجے دن کے انشاء اللہ القدیر قادیان کی طرف روانہ ہوگا۔ اس لئے اطلاع کرتا ہوں کہ اگر ممکن ہو تو ملنے کے لئے آجائیں اور اگر حرج کا رہو تو خیر کسی دوس دوسرے وقت ملاقات ہو جائے گی ۔ ا ہائے گی ۔ اپنی خیریت - ریت سے مطلع فرماویں۔ والسلام ۱۲ اکتوبر ۱۸۹۰ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۳۰ مشفقی و محی اخویم میاں عبداللہ صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ پس از سلام مسنون ۔ واضح رہے کہ آپ کا کارڈ مورخہ پہنچا۔ امر معلومہ کے واسطے کوشش کی گئی ہے اور حسب درخواست آپ کے ایک شخص کو اس امر کے واسطے کہہ دیا گیا ہے، بندوبست ہو رہا ہے۔ جس وقت معاملہ طے ہو جاتا ہے آپ کو اطلاع دی جائے گی ۔ مناسب یہ ہے کہ آپ اختتام مردم شماری کے بعد یہاں قادیان میں آویں اور ضرور آئیں ۔ بالمشافہ اس امر معلومہ پر زیادہ گفتگو کی جائے گی ۔ ایک جدید رسالہ بنام فتح اسلام تیار ہوا ہے اور مطبع میں زیر طبع ہے ۔ عنقریب شائع ہوا چاہتا ہے ۔ یہ رسالہ دنیا میں ایک بالکل بظا ہر نئی مگر دراصل قدیم بات کا ظاہر کرنے والا ہوگا ۔ آپ عنقریب اس کو مطالعہ کریں گے ۔ بعد اس کے کہ مطبع سے نکلتا ہے ۔ آپ کے پاس بھیج دیا جائے گا اور سب طرح فضل الہی سے خیریت ہے۔ ۲۹ دسمبر ۱۸۹۰ء ۔ راقم مرزاغلام احمد از قادیان یہ خط بھی حضرت اقدس کا اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا نہیں ہے بلکہ کسی اور شخص کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے ) لے مولوی صاحب کا نکاح ثانی