مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 264
مکتوبات احمد ۲۰۳ جلد سوم مکتوب نمبر ۱۵ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مشفقی عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ السلام علیکم و نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي ورحمة الله وبركاته کل کی ڈاک میں آپ کا خط پہنچ کر موجب خوشی و خرمی ہوا ۔ میں آپ کے اخلاص اور محبت سے شکرگزار ہوں ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا - آج چند اشتہار بھیجے جاتے ہیں اور سب طرح سے خیریت ہے۔ بشیر احمد بفضلہ تعالیٰ صحیح و تندرست ہے گویا نئے سرے اللہ تعالیٰ نے اس کے قالب میں جان ڈالی ہے۔ مولوی محمد یوسف صاحب و دیگر احباب کو السلام علیکم ۔ ۲۳ را گست ۱۸۸۸ء خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۱۶ ( منقول از نسخه منقولہ جو خود حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے نقل کروا کر اس کے آخر پر خود دست مبارک سے حسب ذیل کلمات تحریر فرمائے ۔ ) بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ میں نے مناسب سمجھا کہ ایک نقل جواب مولوی حکیم نورالدین صاحب آپ کی ۔ خدمت میں روانہ کروں ۔ سو بھیجتا ہوں ۔ باقی خیریت ہے۔ ہمیشہ اپنے حال خیریت مال سے مطلع فرماتے رہیں ۔ ۲۸ رنومبر ۱۸۸۸ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان