مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 242
مکتوبات احمد ۱۸۱ جلد سوم خود اپنی لڑکیوں کا نکاح ثانی کرایا ہے ۔ اس صورت میں اگر آپ کا منشاء ہو تو اس صورت میں ہماری ۔ میں کوشش سے با مراد یہ مطلب ہو سکتا ہے۔ لڑکی جوان اور نیک بخت ہے۔ اس کے لئے ایسا آدمی تلاش ہو سکتا ہے جو عبد الکریم صاحب کا قائم مقام ہو اور دنیا کی حالت بھی آسودہ اور عزت کے ساتھ رکھتا ہو۔ میرے نزدیک یہ انتظام بھی ہے اور انشاء اللہ جیسا کہ اس جگہ بخیر و خوبی یہ امر حاصل ہو سکتا ہے اور ایسے آدمی کی تلاش ہو سکتی ہے۔ دوسری جگہ نہیں ہو سکتی ۔ یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی تکالیف کپڑا وغیرہ کی بابت کہہ دیا کرے ۔ والسلام مرز ا غلام احمد مکتوب نمبرے بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محی اخویم میاں شادی خاں صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مناسب سمجھا گیا ہے کہ آپ مع عائشہ بجرد دیکھتے اس خط کے آجاؤ ۔ باقی حالات زبانی کہے جائیں گے۔ ۲۸ راگست ۱۹۰۰ء والسلام مرزاغلام احمد