مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 222
مکتوبات احمد ۱۶۱ جلد سوم اتباع طریقہ نبویہ کے لئے مستعد ہوں اور ان کے لئے دلی تضرّع سے دعا کریں اور پھر نام ان کے بقید ولدیت و سکونت و پیشه و غیرہ ۔ اس تصریح سے اصل سکونت کہاں ہے اور کس محلہ میں اور عارضی طور پر کہاں رہ رہے ہیں ، بھیج دیں ۔ تا یہ عاجز ان کے لئے دعا کرنے کا موقع پاتا رہے اور پورے تعارف سے وہ یادر ہیں ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى - اٹھائیس شعبان ۱۳۰۶ھ مطابق ۲۹ را پریل ۱۸۸۹ء روز دوشنبه نشان مُهرِ أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ را قم احقر عباد الله عبد الله الصمد غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور پنجاب مکرمی اخویم ڈاکٹر فیض محمد خان صاحب کو السلام علیکم پہنچا دیں اور ہر ایک صاحب جو بیعت کریں مناسب ہے کہ وہ براہ راست بھی اپنا اطلاعی خط بھیج دیں ۔