مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 199 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 199

مکتوبات احمد الله جلد سوم مکتوب نمبر ۶ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی اخویم صاحبزادہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ خط پہونچا۔ میرے نزدیک مناسب ہے کہ آپ ضرور آ جاؤ بلکہ کچھ مضائقہ نہیں کہ آب و ہوا کی تبدیلی کے لئے اپنے گھر کے لوگوں کو ساتھ لے آویں اور ضرور آ جاؤ۔ موسمی اور معمولی بیماری ہے اور آپ نے پار چات اور زیور کیوں واپس کر دیا۔ محمودہ کی جگہ سعیدہ جو بہن تھی ہم اسی کو محمودہ سمجھ لیں گے اگر اس کی والدہ کی مرضی ہو یعنی مظہر قیوم کی والدہ اور جلد آنا چاہیے ۔ والسلام خاکسار غلام احمد