مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 198
مکتوبات احمد ママ جلد سوم مکتوب نمبر م بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی اخویم صاحبزادہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کی والدہ صاحبہ بخیر و عافیت پہنچ گئی ۔ مناسب ہے آپ اپنی نوکری پر ضرور آ جائیں شاید ترقی ہو جائے اور آپ نے بہت ہی نا مناسب کیا ہے کہ زیور اور پار چات بھیج کر ہما را غم تازہ کیا۔ کیا ہم نے بھاگ بھری کو اس لئے بھیجا تھا کہ زیور لا کر اور بھی ہمیں رنج میں ڈالے ۔ یہ پیغام میرے گھر کے لوگوں نے دیا ہے۔ آپ ضرور اس کو پہنچا دیں ۔ والسلام غلام احمد مکتوب نمبر ۵ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی اخویم صاحبزادہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کی رخصت گزرنے پر ہے۔ آپ کو ضرور آنا چاہئے ۔ موسمی بیماریاں ہیں۔ کچھ مضائقہ نہیں اور گھر میں کہا ہے کہ محمودہ بیگم کی وفات سے اگرچہ بہت رنج ہوا مگر ہم دوسری لڑکی کو بجائے محمودہ بیگم کے سمجھ لیں گے ۔ وہ اور کہتے ہیں کہ بہتر ہے کہ آب و ہوا کی تبدیلی کے لئے اپنے گھر کے لوگوں کو لے آویں اور ضرور آئیں ۔ والسلام خاکسار غلام احمد