مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 77
مکتوبات احمد 44 اور لَكُمْ دِينَكُمْ وَلِيَ دِينِے کہہ کر ان کو رخصت کرتے ہیں ۔ کہہ کر ان کو رخصت کرتے ہیں۔ جو مدار جلد دوم یہ سچ اور بالکل سچ ہے کہ سچا رجوع اور سچا یقین بجز سچی معرفت کے، کہ جو آسمان سے نازل ہوتی ہے، بالکل غیر ممکن ہے اور یہ کام مجرد عقلی دلائل سے ہرگز نہیں ہو سکے گا۔ وہ اتم اور اکمل مرتبہ معرفت مدار نجات ہے فقط عقلی دلائل سے ہرگز نہیں ہو سکتا بلکہ فقط عقلی طور پر اپنے خصم کو ساکت کرنا ایک ناقص اور نا تمام فتح ہے۔ ہمیشہ حقیقی فائدہ خلق اللہ کے ایمان کو اکابر کی برکات روحانیہ سے ہوتا رہا ہے۔ اور اگر کبھی ان کی کوئی پیشگوئی کسی کے ٹھوکر کھانے کا موجب ہوئی بھی ، تو دراصل خود اسی کا قصور تھا جس نے بوجہ قلت معرفت عادات الہیہ ٹھوکر کھائی ۔ یہ بات ہر ایک وسیع المعلومات شخص پر ظاہر ہے کہ اپنے مکاشفات کے متعلق اکثر نبیوں سے بھی اجتہادی غلطیاں ہوئی ہیں اور ان کے شاگردوں سے بھی ۔ جیسا کہ حضرت ابوبکر نے بضع کے لفظ کو جو آیت سَيَغْلِبُونَ فِي بِضْعِ سنین کے میں داخل ہے۔ تین برس میں محدود سمجھ لیا تھا اور یہ غلطی تھی جس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم لو متنبہ کیا اور اسرائیلی نبیوں کی اجتہادی غلطیاں سے تو خود ظاہر ہیں جن سے عیسائی بھی انکار نہیں کر سکتے ۔ پس کیا بحجر و ظہور کسی اجتہادی غلطی کے ان پاک نبیوں کے وفادار اور روشن ضمیر پیرو انہیں یہ صلاح دے سکتے تھے کہ آپ اپنے وعظ اور پند کو صرف عقلی طریق تک محدود رکھیں اور دعواے نبوت اور پیشگوئیوں کے بیان کرنے سے دستکش ہو جائیں کہ یہ حق کے طالبوں کیلئے فائدہ مند چیز ا الكافرون : ۷ الروم: ۵،۴ سے بنی اسرائیل کے چار سو نبی نے ایک بادشاہ کی فتح کی نسبت خبر دی ، اور وہ غلط نکلی یعنی بجائے فتح کے شکست ہوئی ، دیکھو سلاطین اول باب ۲۲ آیت ۱۹ ۔ مگر اس عاجز کی پیشگوئی میں کوئی الہامی غلطی نہیں ، الہام نے پیش از وقوع لڑکا پیدا ہونا ظاہر کیا کہ جو انسان کے اختیار سے باہر تھا۔ سولڑ کا پیدا ہو گیا اور الہام نے اس لڑکے کی ذاتی فضیلتیں تو بیان کیں مگر کہیں نہیں بتلایا کہ وہ ضرور بڑی عمر پائے گا بلکہ یہ بھی بتلایا کہ بعض لڑکے کم عمری میں فوت ہو نگے ۔ دیکھو اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء۔ ہاں الہام نے پیش از وفات بشیر یہ بھی کھول دیا کہ ایک دوسرا بشیر دیا جائے گا جس کا نام محمود ہے۔ دیکھو اشتہار ۱۰ جولائی ۱۸۸۸ء ۔ سواگر ابتداء میں دولڑکوں کو ایک لڑکا سمجھا گیا تو حقیقت میں یہ کچھ غلطی نہیں کیونکہ اس غلطی کو پہلے لڑکے کی موجودگی میں ہی الہام نے رفع کر دیا۔ منہ