مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 67 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 67

مکتوبات احمد ۶۷ جلد دوم عطا فرمایا ہے، اپنی طرف توجہ دی ہے۔ یہ تمام نعمتیں شکر کے لائق ہیں ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ معلوم نہیں ۔ کب تک آپ جموں میں تشریف لانے والے ہیں ۔ اللہ جل شانہ آپ کو بخیر و عافیت اپنے سایہ رحمت میں رکھے اور سفر اور حضر میں اس کا فضل و احسان آپ کے شاملِ حال رہے۔ اس جگہ سب طرح سے خیریت ہے ۔ ۲۲ جون ۱۸۸۸ء ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆ مکتوب نمبر ۴۴ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مخدومی مکر می مولوی حکیم نورالدین صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ الحمد لله والمنة کہ کل کے خط سے بخیر و عافیت آپ کی واپس تشریف آوری کی خوشخبری معلوم ہوئی ۔ بشیر احمد عرصہ تین ماہ تک برابر بیمار رہا۔ تین چار دفعہ ایسی حالت نازک تک پہنچ گیا ہے جس سے معلوم ہوتا تھا کہ شاید دو چار دم باقی ہیں ۔ مگر عجیب قدرت قادر ہے کہ ان سخت خطرناک حالتوں تک پہنچا کر پھر ان سے رہائی بخشتا رہا ہے۔ اب بھی کسی قدر علالت باقی ہے۔ مگر بفضلہ تعالیٰ آثار خطرناک نہیں ہیں ۔ بے شک ایسے اوقات بڑے ابتلا کے وقت ہوتے ہیں اور ایسے وقتوں کی دعا بھی عجیب قسم کی دعا ہوتی ہے۔ سوالحمد لله والمنة کہ آپ ایسے وقتوں میں یاد آ جاتے ہیں ۔ از قادیان ۲ جولائی ۱۸۸۸ء والسلام خاکسار غلام احمد الحکم ۷ ارجون ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۶ الحکم ۱۷ را گست ۱۹۰۳ ء صفحه ۳