مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 651 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 651

مکتوبات احمد ۶۵۱ جلد دوم مکتوبات کے متعلق مرتب کا نوٹ جس قدر مجھے مکتوبات مل سکتے تھے۔ وہ میں نے جمع کر دیئے ہیں والحمد لله علی ذالک ۔ ایک مکتوب کو میں نے عمداً ترک کیا ہے اور حضرت حکیم الامۃ کے مکتوبات میں بھی اسے چھوڑا ہے اور یہ وہ مکتوب ہے ۔ جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بشیر اول کی وفات پر لکھا تھا ۔ وہ خط در اصل پر ۔ حضرت حکیم الامۃ کے نام تھا ۔ مگر اس کی نقول آپ نے متعد دا حباب کے نام بھجوائی تھیں ۔ میں اس مکتوب کو متفرق خطوط کی جلد میں انشاء اللہ العزیز شائع کروں گا اور اس میں ان دوستوں کے اسماء گرامی میں بھی لکھ دوں گا ۔ ( انشاء اللہ ) جن کی خدمت میں ان کی نقول بھیجی گئی تھیں ۔ لے میں ان تمام احباب کو جنہیں حضرت چوہدری صاحب مرحوم سے تعلق رہا ہے ۔ توجہ دلاتا ہوں ۔ کہ وہ اس کام میں میرے معین و مددگار ہوں اور اگر کسی کے پاس چوہدری صاحب کا کوئی خط یا نظم ہو یا کوئی واقعہ ان کے سوانح حیات سے متعلق انہیں معلوم ہو تو وہ لکھ کر مجھے ضرور بھیج دیں ۔ یہ کام قلمی اور مالی تعاون کا ہے اور میں اپنے دوستوں سے بجا توقع رکھتا ہوں اور انہیں کہتا ہوں نام نیک رفتگان ضائع مکن تا بماند نام نیکت برقرار میرے لئے دعا بھی کریں کہ میں اس کام کو سر انجام دے سکوں ۔ وباللہ التوفیق ۔ (عرفانی) ا۔ یہ مکتوب حضرت مولونا حکیم نورالدین صاحب کے نام مکتوبات میں شامل کر دیا گیا ہے۔ مرتب