مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 650
مکتوبات احمد ۶۵۰ ایک امر خصوصیت سے قابل ذکر ہے کہ اس مکتوب میں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حکم وارشاد سے لکھا ہوا ہے خدا کے مامور کے جانشینوں کا ذکر کر کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خود مولوی صاحب کے ہاتھ سے ان پر اتمام حجت کرا دیا ہے ۔ ہر ایک شخص اپنی ۔ انفرادی حیثیت میں جانشین نہیں ہوتا بلکہ خلیفہ موعود و منصوص کے ساتھ تعلق رکھ کر اور اس میں ہوکر کل جماعت ایک وجود بن جاتی ہے ۔ غرض یہ خط بہت دلچسپ اور قابل غور ہے۔ حضرت چوہدری رستم علی صاحب ( کے ) اخلاص اور فنافی السلسلہ کا اظہار یوں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہر ایک خط سے ہوتا ہے مگر اس میں بھی اس کی تائید ہے ۔ چوہدری صاحب سلسلہ کی ضروریات ہی کے لئے آخری وقت جبکہ وہ ملازمت کا زمانہ ختم کر رہے تھے ، مقروض تھے اور حضرت نے ان کو کچھ عرصہ اور ملازمت کرنے کا ارشاد فرمایا اور نتیجہ یہ ہوا کہ جب وہ فارغ ہوئے تو خدا کے فضل اور رحم سے ہر قسم کی زیر باری سے سبکدوش ہو چکے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے قادیان میں آکر سلسلہ کی عملی خدمت شروع کی اور وہ سلسلہ میں سب سے پہلے بزرگ تھے جنہوں نے پنشن لے کر سلسلہ کا کام مفت کیا حتی کہ کھانا لینا بھی پسند نہ کیا ۔ خدا تعالیٰ یہ روح دوسرے بزرگوں میں بھی پیدا کرے اور ان کے نقش قدم پر چلنے والی ایک جماعت ہوتا کہ سلسلہ کے مرکزی اخراجات میں ایسے کارکنوں کے وجود سے بہت کمی ہو سکے جو مفت کام کریں ۔ (عرفانی ) جلد دوم