مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 57
مکتوبات احمد ۵۷ جلد دوم ایک میرے دوست سامانہ علاقہ پیالہ میں ہیں ۔ جن کا نام مرزا محمد یوسف بیگ ہے انہوں نے کئی دفعہ ایک معجون بنا کر بھیجی ہے جس میں کچلہ مدبر داخل ہوتا ہے ۔ وہ معجون میرے تجربہ میں آیا ہے ہے۔ کہ اعصاب کیلئے نہایت مفید ہے اور امراض رعشہ اور فالج اور تقویت دماغ اور قوت باہ کیلئے اور نیز تقویت معدہ کیلئے فائدہ مند ہے۔ مدت سے میرے استعمال میں ہے اگر آپ اس کو استعمال کرنا قرین مصلحت سمجھیں تو میں کسی قدر جو میرے پاس ہے بھیج دوں ۔ و چھ سو روپے کیلئے جو آں مخدوم نے لکھا ہے اس کی ضرورت تو بہر حال در پیش ہے مگر بالفعل اپنے پاس ہی بطور امانت رکھیں اور مناسب ہے کہ وہ آپ کے مصارف سے الگ پڑا رہے تا جس وقت مجھے ضرورت پڑے، بلا توقف آپ بھیج سکیں ۔ مگر ابھی نہ بھیجیں جس وقت مطالبہ کیلئے میرا خط پہنچے اس وقت ارسال فرماویں۔ لیکھرام کی کتاب کے متعلق اگر جلد مسودہ تیار ہو جاوے تو بہتر ہے۔ لوگ بہت منتظر ہیں اور اگر آپ کی کتاب جو دہلی میں چھپتی ہے تمام و کمال چھپ چکی ہو تو ایک جلد اس کی بھی عنایت فرماویں۔ منشور محمدی میں جو آں مخدوم نے مضمون چھپوایا ہے وہ سب پر چے پہنچ گئے وہ مضمون نہایت ہی عمدہ ہے۔ جزاکم اللہ خیرا۔ ۲۳ جنوری ۱۸۸۸ء خاکسار غلام احمد از قادیان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔