مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 632 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 632

مکتوبات احمد ۶۳۲ مکتوب نمبر ۲۶۳ ملفوف جلد دوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ آج کی ڈاک میں غلام محی الدین صاحب نے آپ کی طرف سے مبلغ پچاس روپیہ اور بھیجے ہیں ۔ جزاکم الله خير الجزاء ۔ ابھی وہ دس روپیہ نہیں آئے ۔ اس نازک وقت میں آپ کی طرف سے مجھے وہ مدد پہنچی ہے کہ میں بجز دعا کے اور کچھ بیان نہیں کر سکتا ۔ مجھے بباعث شدت رمد اور درد چشم اور پانی جاری ہونے کے طاقت نہ تھی کہ کاغذ کی طرف نظر بھی کر سکوں ۔ مگر بہر صورت اپنے پر جبر کر کے یہ چند سطریں لکھی ہیں ۔ کل کا اندیشہ ہے ۔ خاص کر کچہری کے دن کا کہ اللہ تعالی آنکھوں کا درد اور بند رہنے سے بچاوے ۔ نہایت خوف ہے۔ والسلام ۲۵ جنوری ۱۸۹۹ء خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ اس سے پہلے آج ہی ایک خط صبح روانہ کر چکا ہوں ۔ مکتوب نمبر ۲۶۴ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ کل کی ڈاک میں مبلغ ننانوے روپیہ مرسلہ آپ کے بذریعہ منی آرڈر پہنچے تھے ۔ جزاکم الله خیر الجزاء ۔ آپ ہر ایک موقعہ پر اپنی مخلصانہ خدمات کا رضا مندی اللہ جل شانہ کے لئے ثبوت دیتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزاء خیر بخشے ۔ آمین ۔ کل میں مقدمہ پر جاؤں گا۔ میری آنکھ اس وقت اس قدر دکھتی ہے کہ اللہ تعالی رحم فرمادے۔ اسی درد ناک حالت میں میں نے یہ خط لکھا ہے۔ تا آپ کو اطلاع دے دوں ۔ باعث شدت درد