مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 606 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 606

مکتوبات احمد ٦٠٦ جلد دوم مکتوب نمبر ۲۲۸ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ اللہ تعالیٰ آپ کے مقاصد کو پورا کرے ۔ اگر طبیعت ایسی ہی علیل رہتی ہے تو کچھ مضائقہ نہیں کہ آپ اپنے آرام کے لئے کوشش کریں جو منافی احکام شرع نہ ہو۔ مگر اللہ تعالیٰ پر توکل رکھیں ۔ اگر معمولی طور پر سر ٹیفکیٹ مل جائے تو بہتر ہے۔ زیادہ خیریت ہے۔ ۲۲ نومبر ۱۸۹۴ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۲۲۹ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمه تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ خدا تعالیٰ آپ کو اپنی مرادات میں کامیاب کرے۔ آمین ثم آمین ۔ نہایت خوشی ہو گی اگر آپ کو رٹ انسپکٹڑی پر گورداسپور تشریف لے آویں۔ جلسہ ۲۷ / دسمبر ۱۸۹۳ء نز دیک آگیا ۔ امید رکھتا ہوں کہ آپ ضرور اس موقع پر خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے تشریف لاویں گے۔ اس جلسہ احباب میں آپ کا آنا نہایت ضروری ہے ابھی سے اس کا بندو بست کر رکھیں ۔ زیادہ خیریت ہے۔ ۱۳ دسمبر ۱۸۹۴ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور