مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 605 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 605

مکتوبات احمد ۶۰۵ محبی اخویم میاں نور احمد صاحب - السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ آپ کا پہلا خط مجھے معلوم نہیں کہ کب پہنچا۔ شاید سہو سے نظر انداز ہو گیا ۔ اگر کوئی خاص مطلب ہے تو اس سے اطلاع بخشیں تا اس کا جواب لکھا جاوے۔ اس وقت وقت تنگ ہے۔ اس لئے زیادہ نہیں لکھا گیا ۔ ۲ نومبر ۱۸۹۴ء والسلام خاکسار غلام احمد جلد دوم مکتوب نمبر ۲۲۷ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ آپ کا محبت نامہ مجھ کو ملا ۔ بہت خوب ہے کہ آپ انوار الاسلام معہ جملہ اشتہارات کے مجلد کرالیں ۔ اگر ایسا ہی ہر ایک صاحب کریں تو بہت ہی بہتر ہوگا ۔ امید کہ انوار الاسلام آپ کی خدمت میں پہنچ گئی ہوگی ۔ باقی خیریت ہے ۔ خاکسار نوٹ :۔ اس مکتوب پر خاکسار لکھ کر آگے اپنا نام حضرت نہیں لکھ سکے ۔ اور نہ تاریخ درج کی ہے۔ مگر مہر سے معلوم ہوتا ہے ۔ کہ ۸ نومبر ۱۸۹۴ء کو قادیان سے پوسٹ کیا گیا ہے۔ مکتوب نمبر عرفانی ) *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*