مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 597
مکتوبات احمد ۵۹۷ مکتوب نمبر ۲۱۳ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ جلد دوم مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ میں کل ایک ماہ کے قریب سفر پر رہ کر آیا ہوں ۔ امید کہ اپنی طبیعت کے حالات سے اطلاع بخشیں ۔ ۱۵ دسمبر ۱۸۹۳ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۲۱۴ پوسٹ کارڈ السلام علیکم ۔ اوّل بشیر ومحمود کی والدہ بغرض ملاقات اپنے والد ماجد کے فیروز پور گئے ۔ پھر سنا کہ بشیر بہت بیمار ہو گیا۔ اس لئے ہم فیروز پور گئے اور وہاں پچیس روز کے قریب رہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی رضا مندی اور اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں خورم و خورسند رکھے ۔ ۱۶ / دسمبر ۱۸۹۳ء والسلام خاکسار میرزاغلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور نوٹ :۔ یہ خط حضرت اقدس کے ارشاد سے حضرت حکیم الامتہ نے لکھا ہے اور حضرت کے دستخط بھی خود انہوں نے ہی کئے ہیں ۔ اس وقت گو یا حضرت حکیم الامتہ رضی اللہ عنہ حضرت کی ڈاک بھی لکھا کرتے تھے اور یہ پہلا خط ہے۔ جس پر میرزا کا لفظ بھی لکھا گیا ہے۔ (عرفانی) ۔