مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 596 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 596

مکتوبات احمد ۵۹۶ مکتوب نمبر ۲۱۱ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ جلد دوم عنایت نامہ پہنچا۔ میری طبیعت چند روز سے بعارضہ تپ بیمار ہے اور دردسر اور ضعف بہت ہے۔ اس لئے میں زیادہ نہیں لکھ سکتا ۔ آپ کے دریافت طلب امور کا جواب لکھ سکتا ہوں اور کسی اور وقت پر چھوڑتا ہوں ۔ ۱۷ نومبر ۱۸۹۳ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۲۱۲ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ میں اس وقت فیروز پور چھاؤنی میں ہوں ۔ اتوار کو واپس قادیان جاؤں گا ۔ آپ اپنے حالات خیریت سے بواپسی ڈاک مجھ کو اطلاع دیں ۔ خدا تعالیٰ آپ کو کلی صحت بخشے ۔ آمین ثم آمین ۔ ۲۸ نومبر ۱۸۹۳ء خاکسار غلام احمد از فیروز پور چھاؤنی نوٹ : اس کارڈ پر مندرجہ ذیل السلام علیکم بھی لکھے ہوئے ہیں ۔ از عاجز سید محمد سعید السلام علیکم و نیز غلام محمد کا تب ۔ حامد علی السلام علیکم ۔ (عرفانی )