مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 586
مکتوبات احمد ۵۸۶ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۹۸ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ آپ کے چندہ دس روپے ماہوار کی حضرت مولوی محمد احسن صاحب کو اطلاع دی گئی۔ خدا تعالیٰ آپ کو اجر بخشے اور کتاب رساله نشان آسمانی کسی قدر را مرتسر میں باقی ہے۔ جس وقت کتا بیں آتی ہیں روانہ کروں گا۔ زیادہ خیریت ہے ۔ ے جولائی ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۱۹۹ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ مبلغ بیس روپے مرسلہ آئمکرم مجھ کو مل گئے ۔ جزاکم الله خير الجزاء ۔ رسالہ عربی سیالکوٹ میں چھپ رہا ہے ۔ شاید بیس روز تک تیار ہو جائے ۔ اس رسالہ کی تالیف کے دو مقصد ہیں ۔ اوّل یہ کہ عربوں کے معلومات وسیع کئے جاویں اور اپنے حقائق و معارف کی ان کو اطلاع دی جائے ۔ دوسرے یہ کہ میاں محمد حسین اور ان کے ساتھ دوسرے علماء جو اپنی عربی دانی اور علم دین پر ناز کرتے ہیں ۔ ان کا یہ کبر تو ڑا جائے ۔ چنانچہ اس رسالہ کے ساتھ اسی غرض سے ہزار روپیہ کا اشتہار بھی شامل ہے۔ زیادہ خیریت ہے۔ ۱۶ جولائی ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان