مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 585
مکتوبات احمد ۵۸۵ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۹۷ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی محبی منشی رستم علی صاحب سلمہ رتبہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ محبت نامہ پہنچا۔ آپ کی دلی ہمدردی اور محبت اور اخلاص فی الواقعہ ایسا ہی ہے کہ کسی قسم کا فرق باقی نہیں رکھا ۔ جزاکم الله خير الجزاء واحسن اليكم في الدنيا والعقبی ۔ رسالہ آسمانی نشان کے شروع ہونے میں یہ دیر ہے کہ میاں نوراحمد مہتم مطبع کی لڑکی جوان فوت ہوگئی ہے ۔ اس غم کے سبب سے چند روز اس کو توقف ہوگئی ۔ اب وہ قادیان آ کر اول قرار داد اجرت باہم کر کے ضلع گورداسپور کے ڈپٹی کمشنر سے اجازت لیں گے کہ قادیان میں مطبع لاویں ۔ بعد ازاں مطبع لے آویں گے ۔ شاید اس عرصہ میں ہفتہ عشرہ اور دیر لگ جاوے ۔ اسماعیل کو سمجھا دیا گیا۔ اس کا بھائی لاہور کسی جگہ نوکر ہے ۔ وہ کہتا ہے ۔ دو تین روز میں وہاں سے الگ ہو کر امرتسر پہنچ جائے گا۔ آپ کی دس تاریخ جولائی تک انتظار رہے گی ۔ کتابیں ابھی امرتسر سے آئی نہیں ۔ امید کہ چھ سات روز تک آجائیں گی اور شاید آپ کے پہنچنے تک آجائیں ۔ ۶ جولائی ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غلام احمد از قادیان