مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 583
مکتوبات احمد ۵۸۳ مکتوب نمبر ۱۹۴ پوسٹ کارڈ جلد دوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ ابھی اس وقت آپ کے لئے تضرع اور انتہال سے دعا کی گئی ۔ بفضلہ تعالیٰ ضائع نہ جائے گی اور اس کا اثر ہو گا ۔ آپ صبر سے منتظر رہیں ۔ ہرگز ہرگز بے صبری نہ کریں ۔ اپنے کام کو پوری توجہ اور ہوشیاری سے کریں ۔ ۲۶ جنوری ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۱۹۵ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی محی اخویم سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ یہ عاجز قادیان میں آگیا ہے اور ایک رسالہ دافع الشبہات تالیف کرنے کی فکر میں ہے ۔ براہ مہربانی وہ کتاب جو آپ نے مولوی غلام حسین صاحب سے لی ہے یعنی تاویل الاحادیث شاہ ولی اللہ صاحب ضرور مجھ کو بھیج دیں ۔ ہرگز توقف نہ فرماویں کہ اس کا دیکھنا ضروری ہے۔ ۱۹ رمئی ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان نوٹ : ۔ اس خط میں بھی از جانب محمد اسماعیل اور محمد سعید السلام علیکم درج ہے۔ سید محمد سعید دہلوی حضرت میر صاحب قبلہ رضی اللہ عنہ کے عزیزوں میں سے تھے ۔ وہ یہاں قادیان آئے اور حضرت نے انہیں مہتمم کتب خانہ بنا دیا تھا ۔ پھر ان کی شامت اعمال انہیں یہاں سے لے گئی اور گمنامی میں رخصت ہوئے ۔ (عرفانی) الحکم ۱۷ اگست ۱۹۰۳ء صفحه ۳