مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 582
مکتوبات احمد ۵۸۲ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۹۲ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ ضرور دو بڑی شطرنجی اور ایک قالین ساتھ لاویں ۔ ۲۵ / دسمبر ۱۸۹۱ء تک ضرور آ۔ ۲۳ دسمبر ۱۸۹۱ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۱۹۳ پوسٹ کارڈ جاویں۔ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمه تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ خواب نہایت عجیب ہے ۔ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔ نتیجہ امتحان سے اطلاع بخشیں اور براہ مہربانی میر ناصر نواب صاحب کا اسباب پٹیالہ پہنچا دیں ۔ وہ بہت تاکید کرتے ہیں ۔ پتہ یہ ہے۔ دفتر نہر میر ناصر نواب صاحب نقشہ نویس ۔ ۹ جنوری ۱۸۹۲ء *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔* راقم خاکسار غلام احمد از قادیان