مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 566 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 566

مکتوبات احمد ۵۶۶ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۶۹ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ کل لودھیانہ نہ سے قادیان میں آکر آپ کا دوسرا خط ملا ۔ اشعار آبدار جو آپ نے دلی درد اور جوش سے لکھے تھے ، پڑھ کر آپ کیلئے دعا خیر کی گئی۔ ترتیب اثر وقت پر موقوف ہے کیونکہ اللہ جل شانہ نے ہر ایک بات کو اوقات سے وابستہ رکھا ہے ۔ آپ کی ملاقات کا بہت شوق ہے اور مناسب ہے کہ آپ گنجائش کے وقت میں ضرور ملاقات کریں کہ اس میں انشاء اللہ القدیر فوائد بے شمار ہیں ۔ پیراں دتہ کے لئے ضرور خیال رکھیں ۔ ۱۳ رنومبر ۱۸۸۹ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۱۷۰ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی مشفقی اخویم ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ آپ کے اشعار نہایت پاکیزہ اور عمدہ دل سے نکلے ہوئے معلوم ہوتے ۔ ۔ ہیں ۔ باایں ہمہ متانت ایسی ہے کہ گویا ایک اہل زبان شاعر کی ۔ یہ امر خدا داد ہے۔ خدا تعالیٰ آپ کو اپنی محبت بخشے۔ دنیا فانی اور محب دنیا ہمہ فانی ۔ جس طر اپنی محبت بخشے ۔ دنیا فانی اور محبت دنیا ہمہ فانی ۔ جس طرح آسمان پر ستارے نظر آتے ہیں کہ ان کے نیچے کوئی ستون نہیں ۔ خدا تعالیٰ کے حکم سے ٹھہرے ہوئے ہیں اور حکم کی پابندی سے بے ستون کھڑے ہیں گرتے نہیں اسی طرح مومن بھی حکم کا پابند ہے ۔ خدا تعالیٰ کی فرمانبرداری پر کھڑا رہتا ہے گرتا نہیں ۔ مومن کا دُنیا اور نفس کو چھوڑ نا ایک خارق عادت امر ہے ۔ وہ تبدیلی جو خدا تعالیٰ اس