مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 565 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 565

مکتوبات احمد ۵۶۵ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۶۸ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ عنایت نامه معرفت اخویم میر عباس علی شاہ صاحب مجھ کو ملا ۔ خدا تعالیٰ آپ کو اپنی محبت عطا القدیر کرے۔ آپ کے اشعار آپ کے صدق طلب پر گواہ ہیں ۔ جزاکم الله ۔ میں انشاء اللها دہم نومبر ۸۹ ء کو قادیان کی طرف جانے کے لئے ارادہ رکھتا ہوں ۔ آئندہ ہر چہ مرضی مولی ۔ پیراں دتا میرے ملازم کے امر نکاح کو خوب یا د رکھیں ۔ آپ کی ادنی کوشش سے اس غریب کا کام ہو جائے گا اور آپ اگر ادنی توجہ کریں گے تو ضرور انشاء اللہ کوئی صورت نیک نکل آوے گی ۔ مگر چاہیے عورت جوان باکرہ ہیں بائیس سال سے زیادہ نہ ہو اور بیوہ نہ ہو کہ اس میں فتنہ پیدا ہوتا ہے ۔ دلی توجہ سے تلاش فرما دیں ۔ ۹ رنومبر ۱۸۸۹ء شیخ حامد علی کا سلام علیکم ۔ پیراں دتا کا سلام علیکم والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*