مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 542 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 542

مکتوبات احمد ۵۴۲ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۲۸ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ چند روز کی دیر کے بعد آپ کے خطوط مرسلہ معہ قصیدہ بٹالہ میں قادیان سے واپس منگوا کر ملے ۔ قصیدہ بہت عمدہ ہے ۔ خاص کر بعض شعر بہت ہی اچھے ہیں ۔ جزاکم الله خيراً ۔ میں اس جگہ بشیر احمد کے علاج کروانے کے لئے ٹھہرا ہوا ہوں ۔ معلوم ہوتا ہے کہ تمام رمضان اس جگہ ٹھہرنا ہوگا۔ قصیدہ متعاقب روانہ خدمت کر دوں گا ۔ بشیر احمد کو اب کسی قدر بفضلہ آرام ہے۔ ۱۲ رمئی ۱۸۸۸ء مکتوب نمبر ۱۲۹ پوسٹ کارڈ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ یہ عاجز اب تک بٹالہ میں ہے۔ کسی قدر بشیر احمد کی طبیعت رو با صلاح ہے۔ انشاء اللہ القدیر صحت ہو جائے گی۔ پانچ چار روز تک قادیان جانے کا ارادہ ہے۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔ ۳ جون ۱۸۸۸ء والسلام خاکسار غلام احمد از بٹالہ