مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 541 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 541

مکتوبات احمد ولدا مکتوب نمبر ۱۲۶ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم - السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جلد دوم عنایت نامہ پہنچ کر موجب خوشی ہوا۔ رسالہ جو انگریزی میں ترجمہ کیا جائے گا اور سراج منیر ان دونوں رسالوں کی نسبت میری تجویز ہے کہ ایک ہی جگہ کر دی جائیں کیونکہ ان کے باہم تعلقات ایسے ضروری ہیں کہ ایک دوسرے سے الگ کر دینے میں اثر مطلوب بہت کم ہو جاتا ہے۔ جس قدر توقفات ظہور میں آئے وہ سب حکمت الہی اور مصلحت زبانی تھے ۔ اب امید کی جاتی ہے کہ منتظرین کی خواہش بہت جلد پوری ہو جائے ۔ ہمیشہ اپنی خیر و عافیت سے مطلع فرماتے رہیں ۔ کہ گو مجھے خط لکھنے کا کم اتفاق ہو مگر آپ کی طرف خیال رہتا ہے ۔ ۱۶ را پریل ۱۸۸۸ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۱۲۷ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ بشیر احمد سخت بیمار ہو گیا تھا۔ اس لئے یہ عاجز ڈاکٹر کے علاج کے لئے بٹالہ میں آگیا ہے ۔ شاید ماہ رمضان بٹالہ میں بسر ہو۔ بالفعل نبی بخش ذیلدار کے مکان پر جو شہر کے دروازہ پر ہے، فروکش ہوں ۔ زیادہ خیریت ہے ۔ ۲۸ رشعبان ۱۱ رمتی ۱۸۸۸ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان