مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 480 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 480

مکتوبات احمد لد ٠٧ جلد دوم مکتوب نمبر ۴۲ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ پختہ ارادہ ہے کہ اخیر نومبر تک یہ عاجز قادیان کی طرف روانہ ہوگا ۔ ابھی کوئی دن مقرر نہیں کہ کب تک یہاں سے روانہ ہونا پڑے ۔ اگر موقع نکلا تو انشاء اللہ القدیر اطلاع دی جائے گی ۔ اللہ جل شانہ اس اخلاص اور خدمت کا آپ کو بہت اجر بخشے ۔ شیخ مہر علی شاہ کی نسبت ضرور قادیان میں ۲۶ اپریل ۱۸۸۶ء میں ایک خطرناک خواب آئی تھی جس کی یہی تعبیر تھی کہ ان پر ایک بڑی بھاری مصیبت نازل ہوگی ۔ چنانچہ انہی دنوں میں ان کو اطلاع بھی دی گئی تھی ۔ خواب یہ تھی کہ ان کے فرش نشست کو آگ لگ گئی اور ایک بڑا تہلکہ برپا ہوا اور ایک پُر ہول شعلہ آگ کا اُٹھا۔ اور کوئی نہیں تھا جو اس کو بجھاتا۔ آخر میں میں نے بار بار پانی ڈال کر اس کو بجھا دیا ۔ پھر آگ نظر نہیں آئی مگر دھواں رہ گیا۔ مجھے معلوم نہیں کہ کس قدر اس آگ نے جلا دیا ۔ مگر ایسا ہی دل میں گزرا کہ کچھ تھوڑا نقصان ہوا ۔ یہ خواب تھی ۔ یہ خط شیخ صاحب کے حوالات میں ہونے کے بعد ان کے گھر سے ان کے بیٹے کو ملا ۔ پھر بعد اس کے بھی ایک دو خواب ایسے ہی آئے جن میں اکثر حصہ وحشت ناک اور کسی قدر اچھا تھا۔ میں تعبیر کے طور پر کہتا ہوں کہ شاید یہ مطلب ہے کہ درمیان میں سخت تکالیف ہیں اور انجام بخیر ہے مگر ابھی انجام کی حقیقت مجھ پر صفائی سے نہیں کھلی جس کی نسبت دعوی سے بیان کیا جاوے والله اعلم بالصواب ۔ شیخ صاحب فی الحقیقت سپر د سیشن ہو گئے ۔ اِنَّا لِله وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ میں ان کی نسبت بہت دعا کرتا ہوں اور ان کے عزیزوں کو بھی کئی تسلی کے خط لکھے ہیں ۔ اگر کوئی امر صفائی سے منکشف ہوا تو آپ کو اطلاع دوں گا ۔ آپ بھی دعا کریں۔ والسلام چوہدری محمد بخش صاحب و مولوی امام الدین صاحب و عطاء اللہ خاں صاحب کو سلام مسنون ۔ اگر ملاقات ہو تو پہنچا دیں۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ صدر انباله