مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 478 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 478

مکتوبات احمد ۴۷۸ جلد دوم مکرمی ۔ مکتوب نمبر ۴۰ پوسٹ کارڈ بسم الله الرحمن الرحیم نحمده ونصلى على رسوله الكريم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ پہلے اس جگہ امرتسر سے کتابوں کا آنا ضروری ہے تا میں ان کی غلطی وغیرہ کو دیکھ لوں ۔ کیونکہ اکثر ترتیب میں جز ملانے کے وقت کمی و بیشی اوراق کی ہو جایا کرتی ہے۔ سو اس جگہ سے ایک سوتیں کتابیں آپ کی خدمت میں بھیجی جائیں گی ۔ جز بندی ہو رہی ہے۔ میں خیال کرتا ہوں کہ ۲۵ رستمبر تک آپ کے پاس کتا بیں پہنچ جائیں گی ۔ زیادہ خیریت ہے ۔ والسلام ۔ از طرف اخویم میر صاحب میر عباس علی صاحب سلام مسنون پہنچے ۔ ۱۵ رستمبر ۱۸۸۶ء میں تھے ۔ خاکسار غلام احمد عفی عنہ نوٹ ۔ اس خط کی مہر سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت اقدس اس وقت صدر انبالہ (عرفانی) مکتوب نمبر ۴۱ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم سلمه ۔ اسلمه - بعد السلام علیکم و رحمة الله و به برکاتہ ۔ آپ کا عنایت نامہ صدر انبالہ میں مجھ کو ملا ۔ میں اس جگہ جب تک اللہ جل شانہ چاہے، متوقف ہوں ۔میرا پتہ یہ ہے ۔ صدر انبالہ۔ حاطہ ناگ پھنی ۔ محلہ گھوسیاں بنگلہ محمد لطیف ۔ رساله سراج منیر اب انشاء الله القدیر، بعد رسالہ سرمه چشم آر یہ طبع ہو گا ۔ مگر چونکہ اسی کی فروخت کے سرمایہ سے طبع رسالہ سراج منیر کی تجویز ہے ۔ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ہے اس لئے المائدة : ٢٠