مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 34 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 34

مکتوبات احمد ۳۴ جلد دوم - میری لڑکی دو ماہ سے بعارضہ تپ و اسہال و ورم وغیرہ عوارض و شدت عطش مبتلا ہے۔ تین سو کے قریب دست آچکے ہیں اور تین مسہل بھی دئے گئے اور جونکیں لگائی گئیں ۔ چونکہ تپ محرقہ تھا اور زبان سیاہ ہو گئی تھی ۔ اس لئے ایک نسخہ شیخ کے موافق چھ سات دفعہ کا فور بھی سلجبین اور شیرہ خیارین کے ساتھ دیا گیا اور شربت بنفشہ و نیلوفر و دیگر برودات بہت دئے گئے ۔ اب تپ تیز تو نہیں اور ورم میں بھی تخفیف ہے لیکن پھر بھی کسی قدر تپ اور پیاس باقی ہے۔ بدن بہت دبلا ہو رہا ہے میرا ارادہ ہے کہ سفوف ست گلوشربت دینار کے ہمراہ دوں مگر ست گلو عمدہ نہیں ملتی اور نہ ریوند چینی خالص ملتی ہے۔ لڑکی کی عمر ایک برس اور دو ماہ کی ہے۔ اس عمر میں اس غضب کی حرارت پیدا ہو گئی کہ دس بوتلیں دو بید مشک کی اور قریب بوتل کے سکنجبین اور لعاب اسبغول اور شیرہ خیارین اور چھ سات دفعہ کا فور دیا ا گیا ۔ مگر ابھی حرارت باقی ہے ۔ دو بوتل شربت بنفشہ اور نیلوفر بھی پلایا۔ ورم میں اب خفت ہے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ وہ عارضی تھی ۔ مگر اب علامات حرارت غالب ہیں ۔ اگر تازہ ست گلو اور ایک تولہ ریوند چینی دستیاب ہو سکے تو ضرور ارسال فرما دیں ۔ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ☆