مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 397 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 397

مکتوبات احمد ۳۹۷ جلد دوم مکتوب نمبر ۷۶ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ پرسوں کی ڈاک میں کل اور ایک سو روپیہ مرسلہ آئمکرم مجھ کو ملا ۔ خدا تعالیٰ جزائے خیر بخشے ۔ آمین ثم آمین ۔ مجھے پھر معلوم نہیں ہوا کہ وہ کار خیر انجام پذیر ہو گیا ہے یا ابھی کوئی تاریخ مقرر ہے۔ امید ہے کہ اُس سے ضرور مطلع فرماویں گے ۔ باقی اس جگہ ہر طرح خیریت ہے ۔ کتاب تریاق القلوب ابھی چھپ رہی ہے اور رسالہ مسیح ہند میں بھی چھپ رہا ہے اور رسالہ ستارہ قیصر یہ چھپ چکا ہے ۔ امید کہ آں مکرم کی خدمت میں پہنچ گیا ہو گا ۔ ۲۷ را گست ۱۸۹۹ء کو مجھ کو اپنی نسبت یہ الہام ہوا ۔ خدا نے ارادہ کیا ہے کہ تیرا نام بڑھا وے اور آفاق میں تیرے نام کی خوب چمک دکھاوے۔ آسمان سے کئی تخت اُترے مگر سب سے اونچا تیرا تخت بچھایا گیا۔ دشمنوں سے ملاقات کرتے وقت ملائکہ نے تیری مدد کی ہے خاکسار میرزا غلام احمد ☆ ا تذکره صفحه ۲۸۲ ۔ ایڈیشن چهارم تشحیذ الاذہان مارچ ۱۹۰۸ء صفحہ ۱۱۰، ۱۱۱