مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 31
مکتوبات احمد ۳۱ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۹ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ بعد السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آج عنایت نامہ موصول ہو کر موجب خوشی ہوا۔ میں نے آپ کے اس خط کو بھی اپنی یادداشت میں رکھ لیا ہے اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ جل شانہ ابواب خیر و خوبی دارین آپ پر منکشف کرے ۔ یہ سیچ ہے کہ آپ کے لئے میری دعا محدود نہیں اور نہ بے جوش ہے مگر ترتب آثار وقت پر موقوف ہے۔ کار شادی کیلئے استخارہ مسنونہ عمل میں لاویں پھر اگر انشراح صدر سے میل خاطر جلدی کی طرف ہو تو جلدی سے اس کارخیر کو سرانجام دیویں ورنہ بعد فراغت سفر پونچھ ۔ پانچ نسخہ شحنہ حق اور ایک حصہ رگوید آج رجسٹری کرا کر معرفت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی ارسال خدمت کیا گیا۔ یہ وید بطور مستعار ارسال خدمت ہے ۔ اس سے جس قدر مطلب نکلتا ہو ایک یا دو ماہ میں نکال کر پھر بذریعہ رجسٹری واپس فرما دیں کہ مجھ کو اکثر اس کی ضرورت پڑتی ہے۔ والسلام ۱۴ را پریل ۱۸۸۷ء خاکسار غلام احمد از قادیان الحکم ۳۱ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه م *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*