مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 333 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 333

مکتوبات احمد ۳۳۳ جلد دوم کیونکہ وہ جھوٹا ہے اور در حقیقت جیسا کہ الہام کا منشاء ہے اس نے اسلام کی طرف رجوع کیا ہے اور اگر طلب کرے تو خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت ذلیل ہو کر مرے گا اور ہزار روپیہ ضامنوں کے پاس باضابطہ تمسک لے کر رکھوایا جائے گا۔ امید کہ جواب سے مطلع فرماویں گے۔ باقی خیریت ہے ۔ والسلام اور واضح کہ عبد اللہ آتھم کے باقی گروہ کو جو فریق مباحثہ تھے ہر ایک طرح کا عذاب پہنچ گیا بلکہ موتیں بھی وارد ہوئیں جس کی نقل اشتہار میں درج ہے ۔ ر ستمبر ۱۸۹۴ء ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆ مکتوب نمبر ۳ فقط خاکسار مرزاغلام احمد از قادیان مشفق مکرمی ہمارے بہادر پہلوان حاجی سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ تار پہنچا۔ حال یہ ہے کہ دروغ گوحق پوش عیسائی نے قسم کھانے سے انکار کیا۔ اس وقت دوسرا اشتہار لکھا جا رہا ہے جس میں بجائے ایک ہزار دو ہزار روپیہ انعام رکھ دیا گیا ہے ۔ امید نہیں اور ہرگز امید نہیں کہ اب بھی کھاوے لیکن یہ تمام ثواب آپ کے حصہ میں ہے۔ آپ اب بجائے ایک ہزار کے دو ہزار کی تیاری رکھیں ۔ میں چاہتا ہوں کہ پانچ ہزار تک یکے بعد دیگرے اشتہار دیئے جائیں کہ پانچ یکے اور میں چاہتا ہوں کہ یہ پانچ ہزار روپیہ کا ثواب آپ کو ملے ۔ ہرگز امید نہیں کہ یہ پلید گروہ واب آپ کو لئے ہرگز امید نہیں کہ یہ پلید گروہ عیسائیوں کا مقابلہ پر آوے کیونکہ جھوٹے ہیں مگر خدا جانے اس تقریب سے کیا کیا تو اب آپ کو ملیں گے ۔ ایسی صورت ہو کہ جب ہم آپ سے بذریعہ تار دو ہزار روپیہ طلب کریں تو بلا توقف پہنچ جائے اور اگر دو ہزار پر بھی یہ پلید گر وہ خاموش رہے تو میں تین ہزار روپیہ کا اشتہار دوں گا تو بروقت طلب تین ہزار روپیہ پہنچنا چاہئے مگر ہمیں ہر گز امید نہیں کہ وہ نصرانی قسم کھاوے کیونکہ جھوٹا ہے ۔ ان کی روسیاہی اور ان لوگوں کی روسیاہی مطلوب ہے جو مسلمان کہلا کر ان کے رفیق بن بیٹھے ہیں ۔ شاید ایک