مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 320
مکتوبات احمد ۳۲۰ جلد دوم طرح کمی بیشی نہیں ہوگی اس وجہ سے میں نے اس خیال سے اور اسی انتظار سے عزیزی سید محمد اسماعیل کو پیر کے دن تک ٹھہرا لیا ہے اگر آپ کی طرف سے اس شرط کی نامنظوری ہوگئی تو پھر وہ کل ہی اپنی نوکری پر چلا جائے گا۔ والسلام راقم ۱۲ رفروری ۱۹۰۸ء مرزاغلام احمد عفی عنہ نوٹ : اس خط کا جواب زبانی پیر منظور محمد صاحب حامل خطہ ہذا کو یہ دے دیا تھا کہ مجھ کو بلا عذر سب کچھ منظور ہے۔ ( محمد علی خاں ) نوٹ : مکتوب میں حضور کے برادر نسبتی حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب مراد ہیں ۔ *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*