مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 318 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 318

مکتوبات احمد ۳۱۸ جلد دوم سب بعض موتوں کی طرف اشارات ہیں ۔ میں دعا کر رہا ہوں ۔ والسلام مرزا غلام احمد نوٹ : اس خط کا جواب میں نے یہ دیا تھا کہ جو کچھ حضرت اقدس نے تحریر فرمایا ہے درست اور قبول و منظور اور انتظار ممکن ۔ ( محمد علی خاں ) نوٹ از مرتب : (۱) رؤیا کہ ایک ران لٹک رہی ہے۔ غیر مطبوعہ ہے اور خاکسار کو پہلی بار صرف اس کی اشاعت کی سعادت حاصل ہوئی ۔ فالحمد اللہ علی ذالک ۔ (۲) ۱۹۰۷ ء کا رویا بدر و الحکم میں اس قد ر شائع ہوا ایک گوسفند مسلوخ دیکھا، لیکن مکتوب ہذا میں زیادہ تفصیل ہے (۳) الہام و رؤیا اس مکتوب میں ۱۹۰۷ء کے درج ہیں ۔ نواب صاحب کے خط سے جلسہ سالانہ کا قرب اور ۲۷؎ سے ایک ہفتہ قبل ان کے اجازت طلب کرنے کا علم ہوتا ہے ۔ گویا کہ یہ مکتوب ۲۰ دسمبر ۱۹۰۷ ء کا ہے یہ خیال نہ کیا جائے کہ مسلوخ گوسپند والی رویا صاحبزادہ مبارک احمد صاحب کی وفات (۶ استمبر ۱۹۰۷ء) سے پوری ہو گئی جیسا کہ الحکم بابت ۷ ارستمبر ۱۹۰۷ ء صفحہ ب کالم ۲ اور بابت ۲۴ ستمبر ۱۹۰۷ ء صفحہ ۶ کالم ۲ اور بدر بابت ۱۹ / جولائی ۱۹۰۷ ء صفحہ ۵ کالم ۳ میں لکھا گیا ہے ( اور یہ بھی درج ہے کہ یہ رویا حضرت نے تین اشخاص کو سنائی تھی جن میں سے ایک حضرت نواب صاحب تھے ) کیوں کہ صاحبزادہ صاحب کی وفات کے بعد حضور مکتوب ہذا میں اس رؤیا کا ذکر فرماتے ہیں کہ گویا کہ ابھی پوری نہیں ہوئی اور اس رؤیا کے متعلق اس امر کا علم صرف نواب صاحب اور حضور کے ان مکتوبات سے ہوتا ہے۔ نیز تذکرہ میں اس رؤیا کی تاریخ ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ء سے قبل لکھی گئی ہے ۔ حوالہ جات مذکورہ سے ظاہر ہے کہ یہ ۳۱ اکتو بر نہیں بلکہ اس کی تاریخ ڈیڑھ ماہ قبل درج ہونی چاہئے ۔ یعنی ۱۶ استمبر ۱۹۰۷ء سے قبل ۔ ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆