مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 316
مکتوبات احمد ۳۱۶ جلد دوم حضور نے جواباً تحریر فرمایا : مکتوب نمبر ۹۶ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ خدا تعالیٰ کا در حقیقت ہزار ہا گونہ شکر ہے کہ موت جیسی حالت سے واپس لا کر صحت بخشی ۔ اب آپ کو اختیار ہے کہ کسی دن خواہ جمعہ کو عام دعوت سے اس شکریہ کا ثواب حاصل کریں۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆