مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 315 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 315

مکتوبات احمد ۳۱۵ جلد دوم مکتوب نمبر ۹۵ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ سیدی و مولائی طبیب روحانی سلمکم اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم بھائی خاں صاحب محمد احسن علی خاں صاحب نے مجھ کو ایک خط لکھا تھا اور ایک خط حضور کی خدمت میں بھی بھیجا تھا جو کل یہاں پہنچے۔ میں ) نے ) اس خط کا جواب لکھا ہے اور برائے ملاحظہ حضور پیش ہے۔ اگر حضور اس کو ملاحظہ ( کر کے ) تصحیح سے سرفراز فرمائیں تو عین سعادت ہے۔ جوا با حضور نے رقم فرمایا: راقم محمد علی خاں محبی عزیزی اخویم نواب صاحب ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ میں نے اوّل سے آخر تک حرفاً حرفاً پڑھ لیا ہے یہ خط نہایت عمدہ اور مؤثر معلوم ہوتا ہے۔ ایسا ہی لکھنا چاہئے تھا۔ جزاکم اللہ خیرا۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔* خطوط وحدانی کے الفاظ خاکسار مرتب کی طرف سے ہیں ۔ کے خطوط وحدانی کے الفاظ خاکسار مرتب کی طرف سے ہیں ۔