مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 311
مکتوبات احمد ۳۱۱ جلد دوم اہلیہ صاحبہ حضرت نواب صاحب ۲۷ اکتوبر ۱۹۰۶ ء ہے ۔ ( ب ) موسم برسات یہاں جون سے ستمبر تک ہوتا ہے۔ اور مکتوب میں معمولی بارش ہونے کا ذکر ہے اور ۱۹۰۶ء میں ان مرحومین کی وفات سے پہلے یہ موسم گزر چکا تھا اور ۱۹۰۸ء میں حضور نے ۲۷ را پریل کو سفر لا نے ۲۷ را پریل کو سفر لا ہور اور وہاں اگلے ماہ سفر آخرت اختیار کیا ۔ گویا کہ اس سال میں موسم برسات شروع بھی نہیں ہوا تھا ۔ ( ج ) ایک دفعہ پہلے یہ قبریں بارش سے دب چکی تھیں اور درست کرائی گئیں تھیں اور اب موسم برسات کی ابتداء تھی ان تمام امور سے معلوم ہوتا ہے کہ موسم برسات ۱۹۰۷ ء یا برسات دسمبر ۱۹۰۷ ء یا اوائل ۱۹۰۸ء کا یہ مکتوب ہے۔ موسم سرما میں دسمبر یا جنوری میں بھی بارش ہوتی ہے۔ قابل ترجیح یہ امر معلوم ہوتا ہے کہ پہلی بار نئی نئی قبریں دسمبر ۱۹۰۶ ء یا جنوری ۱۹۰۷ء میں بارش سے دب گئی ہوں گی اور دوبارہ موسم برسات ۱۹۰۷ء کی ابتداء میں دب گئیں ۔ واللہ اعلم