مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 309
مکتوبات احمد ۳۰۹ جلد دوم شاہان گزشتہ بھی دست افسوس ملتے رہے ہیں ۔ اگر آپ ایسے انسانوں کی محض کسی وجہ سے بے قدری کریں تو میری رائے میں ایک غلطی کریں گے ۔ یہ میری رائے ہے جو میں نے آپ کی خدمت میں پیش کی ہے اور آپ ہر ایک غائبانہ بد ذکر کرنے والوں سے بھی چوکس رہیں کہ حاسدوں کا وجود دنیا میں ہمیشہ بکثرت ہے۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد مکرر یاد دلاتا ہوں کہ میرے کہنے سے مرزا خدا بخش چند روز کے لئے لاہور میرے ساتھ ہے آئے تھے۔ مکتوب نمبر ۹۱ ملفوف بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ عزیزه امة الحمید بیگم زاد عمر ہا۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا خط مجھ کو ملا ۔ میں نے اوّل سے آخر تک اس کو پڑھ لیا ہے۔ یاد رہے کہ میں آپ کی ۔ نسبت کسی قسم کی بات نہیں سنتا۔ ہاں مجھے یہ خیال ضرور ہوتا ہے کہ جن کو ہم عزیز سمجھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دین اور دنیا میں ان کی بھلائی ہو ۔ ان کی نسبت ہمیں یہ جوش ہوتا ہے کہ کوئی غلطی ان میں ایسی نہ رہے جو خدائے تعالیٰ کے سامنے گناہ ہو یا جس میں ایمان کا خطرہ ہو اور جس قدر کسی سے میری محبت ہوتی ہے اسی قدر