مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 295 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 295

مکتوبات احمد ۲۹۵ جلد دوم قادر ہے وہ بارگاہ جوٹوٹا کام بناوے اور مکتوب زیر بحث میں ” جو“ کا لفظ موجود نہیں ۔ ان شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ ان دونوں الہاموں میں سے مدت ہے مدت قبل یعنی ۲۱ دسمبر ۱۸۹۸ء کا الہام مراد ہے جو معین طور پر حضرت سیٹھ عبد الرحمن صاحب مدراسی کے لئے ہوا تھا اور اس میں ” جو کا لفظ بھی موجود نہیں ۔ سو یہ مکتوب زیر بحث اواخر ۱۹۰۴ء سے ۱۳ نومبر ۱۹۰۶ء تک کے عرصہ کا ہے۔ میرا اندازہ ہے کہ اس عرصہ کے آخری حصہ کا ہے جب کہ ریاست کے پولیٹکل ایجنٹ اور لیفٹیننٹ گورنر پنجاب کی طرف سے مایوسی ہوئی اور معاملہ وائسرائے تک پہنچایا گیا۔ چنانچہ وہاں کامیابی ہوئی ۔ اس معاملہ کے متعلق مکتوب ۹۴ کتاب ہذا ہے ۔ ☆☆☆