مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 209 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 209

مکتوبات احمد ۲۰۹ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۴ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی اخویم نواب صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مولوی صاحب کو کل ایک دورہ مرض پھر ہوا۔ بہت دیر تک رہا۔ مالش کرانے سے صورت افاقہ ہوئی مگر بہت ضعف ہے۔ اللہ تعالیٰ شفا بخشے ۔ اس جگہ ہماری جماعت کا ایک قافلہ تحقیق الْسِنَہ کے لئے بہت جوش سے کام کر رہا ہے اور یہ اسلام کی صداقت پر ایک نئی دلیل ہے جو تیرہ سو برس سے آج تک کسی کی اس طرف توجہ نہیں ہوئی ۔ اس مختصر خط میں میں آپ کو سمجھا نہیں سکتا کہ یہ کسی پایہ کا کام ہے۔ اگر آپ ایک ماہ تک اس خدمت میں مرزا خدا بخش صاحب کو شریک کریں اور وہ قادیان میں رہیں تو میری دانست میں بہت ثواب ہو گا۔ آئندہ جیسا کہ آپ کی مرضی ہو ۔ دنیا کے کام نہ تو کبھی کسی نے پورے کئے اور نہ کرے گا ۔ دنیا دار لوگ نہیں سمجھتے کہ ہم کیوں دنیا میں آئے اور کیوں جائیں گے؟ کون سمجھا وے جبکہ خدا تعالیٰ نے نہ سمجھایا ہو ۔ دنیا کے کام کرنا گناہ نہیں ۔ مگر مومن وہ ہے جو در حقیقت دین کو مقدم سمجھے اور جس طرح اس ناچیز اور پلید دنیا کے کام یاسبوں کے لئے دن رات سوچتا یہاں تک کہ پلنگ پر لیٹے بھی فکر کرتا ہے اور اس کی ناکامی پر سخت رنج اٹھاتا ہے۔ ایسا ہی دین کی غمخواری میں مشغول رہے۔ دنیا سے دل لگانا بڑا دھوکا ہے۔ موت کا ذرا اعتبار نہیں ۔ موت ہر یک آئے سال نئے کرشمے دکھلاتی رہتی ہے ۔ دوستوں کو دوستوں سے جدا کرتی اور لڑکوں کو باپوں سے ، اور باپوں کو لڑکوں سے علیحدہ کر دیتی ہے۔ مورکھ وہ انسان ہے جو اس ضروری سفر کا کچھ بھی فکر نہیں رکھتا ۔ خدا تعالیٰ اس شخص کی عمر کو بڑھا دیتا ہے جو سچ مچ اپنی زندگی کا طریق بدل کر خدا تعالیٰ کا ہی ہو جاتا ہے۔ ورنہ اللہ جلشانہ فرماتا ہے۔ قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ یعنی ان کو کہہ دو کہ خدا تعالیٰ تمہاری پر واہ کیا رکھتا ہے اگر تم اس کی بندگی اور عبادت نہ کرو۔ سو جا گنا چاہئے اور ہوشیار ہونا چاہئے اور غلطی نہیں کھانا چاہئے کہ یہ گھر سخت بے بنیاد ہے۔ میں نے اس لئے لکھا ا الفرقان : ۷۸