مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 198 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 198

مکتوبات احمد ۱۹۸ جلد دوم قرآن کریم میں ذکر ہے اور اور دجال کا کا بھی ۔ لیکن جس طرز سے سے قرآن کریم کریم میں میں یہ یہ بیان فرمایا ہے وہ جبھی صحیح صحیح اور درست ہوگاکہ ہو گا کہ جب مسیح موعود سےمراد سے مراد کوئی مثیل مسیح لیا لیا جاوے جو جو اِسی اس اُمت میں پیدا ہو اور نیز دجال سے مراد ایک گروہ لیا جائے اور دجال خود گروہ کو کہتے ہیں ۔ بلا شبہ ہمارے مخالفوں نے بڑی ذلت پہنچانے والی غلطی اپنے لئے اختیار کی ہے گویا قرآن اور حدیث کو یک طرف چھوڑ دیا ہے۔ وہ اپنی نہایت درجہ کی بلا ہت سے اپنی غلطی پر متنبہ نہیں ہوتے اور اپنے موٹے اور سطحی خیالات پر مغرور ہیں ۔ مگر ان کو شرمندہ کرنے والا وقت نزدیک آتا جاتا ہے ۔ میں نہیں جانتا کہ میرے اس خط کا آپ کے دل پر کیا اثر پڑے گا۔ مگر میں نے ایک واقعی نقشہ آپ کے سامنے کھینچ کر دکھلا دیا ہے۔ ملاقات نہایت ضروری ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ جس طرح ہو سکے ۔ ۲۷ / دسمبر ۱۸۹۲ء کے جلسہ میں ضرور تشریف لاویں ۔ انشاء اللہ القدیر آپ کے لئے بہت مفید ہوگا ۔ اور جو لِلہِ سفر کیا جاتا ہے وہ عند اللہ ایک قسم عبادت کے ہوتا ہے ۔ اب دعا ختم کرتا ہوں ۔ أَيَّدَكُمُ اللَّهُ مِنْ عِنْدِهِ وَرَحِمَكُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ والسلام د ہم رودسمبر ۱۸۹۲ء خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور نوٹ :۔ اس خط کو کم سے کم تین مرتبہ غور سے پڑھیں ۔ یہ خط اگر چہ بظاہر آپ کے نام ہے اس کی بہت سی عبارتیں دوسروں کے اوہام دور کرنے کے لئے ہیں ۔ گو آپ ہی مخاطب ہیں ۔ - آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۳۱ تا ۳۵۷