مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 9 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 9

مکتوبات احمد ۹ جلد دوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مکتوب نمبرا نوٹ: یہ پہلا خط ہے جو حضرت حکیم الامت کے نام مجھے ملا ہے ۔ قیاس چاہتا ہے کہ اس سے پہلے بھی چند خطوط ہوں ۔ اس خط کا بھی اصل مسودہ نہیں ملا ۔ بلکہ حضرت حکیم الامت کی نوٹ بک سے لیا گیا تھا اور ۳ راگست ۱۹۰۷ ء کے الحکم میں میں نے اسے شائع کر دیا تھا۔ اس خط کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے مسیح ناصری کے قدم پر مبعوث اور مامور ہونے کا دعوی مارچ ۱۸۸۵ء میں کر دیا تھا لیکن آپ نے بیعت کا اعلان اُس وقت تک نہیں کیا جب تک صریح فرمان ربانی نازل نہیں ہو گیا ۔ ( عرفانی ) بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ یہ عاجز ( مؤلف براہین احمدیہ ) حضرت جل جلالہ کی طرف سے مامور ہوا ہے کہ نبی ناصری اسرائیلی مسیح کی طرز پر کمال مسکینی اور فروتنی اور غربت اور تذلل اور تواضع سے اصلاح خلق کیلئے کوشش کرے اور ان لوگوں کو جو راہ راست سے بے خبر ہیں صِرَاطَ مُسْتَقِيمَ (جس پر چلنے سے حقیقی نجات حاصل ہوتی ہے ) اور اسی عالم میں بہشتی زندگی کے آثار اور قبولیت اور محبوبیت کے انوار دکھائی دیتے ہیں ، دکھاوے ۔ ۱۸ مارچ ۱۸۸۵ء خاکسار غلام احمد ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆