مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 121 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 121

مکتوبات احمد ۱۲۱ جلد دوم مکتوب نمبر ۸۳ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم مولوی صاحب سلمه تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ پارسل مرسلہ آنمکرم جس میں مشک اور تھا پہنچا تھا۔ جزاکم اللہ احسن الجزاء۔ کل مولوی محمد حسین کی بحث کا خاتمہ ہو گیا ۔ آخر حق بات کے سننے سے مولوی محمد حسین کی قوت سبعیہ بڑے زور سے ظہور میں آئی ۔ اگر یہ عاجز اپنی جماعت کے ساتھ جلد تر اس جگہ سے باہر نہ آتا تو احتمال فساد تھا ۔ در حقیقت ان کو اشتعال کا سبب یہ ہوا کہ وہ اعتراضات کردہ سے ساکت اور لا جواب ہو گئے اور بحالت لا جواب ہونے کے بجز قوت غضبی سے کام لینے کے اور کیا ان کے ہاتھ میں تھا۔ مولوی عبدالکریم صاحب و مولوی غلام قادر صاحب نے فریقین کے پرچے لے لئے ہیں ۔ آج دونو صاحب اس جگہ ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ جلد ہم جناب کو مولوی صاحب کی خدمت میں بھیجیں گے ۔ آپ کی علالت طبع کی نسبت بہت مترد دو غم تھا۔ آج آپ کے خط کے آنے سے کسی قدر طمانیت ہوئی ۔ خدا تعالیٰ جلد تر آپ کو پوری صحت عطا فرماوے۔ ۳۱ جولائی ۱۸۹۱ء والسلام خاکسار غلام احمد از لود بیانہ اقبال گنج ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆