مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 119
مکتوبات احمد ۱۱۹ جلد دوم حضرت عیسیٰ سے منکر رہے کہ اور معجزہ مانگتے رہے ۔ حضرت عیسی علیہ السلام نے کبھی ان کو جواب نہ دیا کہ ابھی تو کل میں نے تمہارا باپ زندہ کر کے دکھلایا تھا اور وہ گواہی دے چکا ہے کہ میں بباعث نہ ماننے حضرت عیسی علیہ السلام کے دوزخ میں پڑا ۔ اگر یہ طریق معجز نمائی کا ہوتا تو پھر دنیا دنیا نہ رہتی اور ایمان ایمان نہ رہتا اور ماننے اور ایمان لانے سے کچھ بھی فائدہ نہ ہوتا ۔ پس جب تک ڈاکٹر صاحب اصول ایمان کے مطابق درخواست نہ کریں۔ میری نظر میں ایک قسم سے وہ دفع وقت کرتے ہیں ۔ ۱۲ را پریل ۱۸۹۱ء والسلام خاکسار مکتوب نمبر ۸۱ غلام احمد از لود یا نه محله اقبال گنج بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مخدومی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ یہ عاجز شاید کل یا پرسوں تک لاہور جائے پھر آپ کی خدمت میں جلد اطلاع دوں گا ۔ محمد بیگ کی نسبت آپ کو یاد دلاتا ہوں کہ ایک خاص طور پر مہربانی سے بھری توجہ اس کی نسبت فرماویں کہ تا وہ خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے جلد صحت یاب ہو جائے اور اس کو آپ تسلی دیں کہ پورے طور پر صحت یاب ہونے کے بعد اس کی نوکری کا بھی بندو بست کیا جائے گا ۔ غرض اس پر مہربانی کی نظر فرماویں اور ہر طرح سے اس کی نیکی کا خیال رکھیں ۔ ۲۲ جون ۱۸۹۱ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ