مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 104
مکتوبات احمد ۱۰۴ جلد دوم وَرَافِعُكَ إِلَى وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ ہے ابھی سے عقلی طور سے فوقیت ظاہر ہے کہ جب وہ مخالفوں کے رو برو تقریر کرتے ہیں تو انہیں لا جواب ہونا پڑتا ہے۔ ۱۲ رفروری ۱۸۹۱ء والسلام خاکسار مکتوب نمبر ۷۰ غلام احمد عفی عنہ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مخدومی مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم ورحمة ا بهم ورحمة الله و بركاته یہ عاجز لودہا نہ کی طرف جانے کو تیار ہے۔ ہر روز آنمکرم کے مضمون کی انتظار رہتی تھی ۔ کل مولوی محمد حسین صاحب کا خط آیا ہے اور آپ کی نسبت لکھا تھا کہ وہ ناراض ہو گئے ہیں یعنی اس عاجز کی وجہ سے ۔ آج میں نے انہیں لکھا ہے کہ آپ اوّل ملاقات کریں اور رسالوں کو دیکھیں ۔ ہر دو رسالے میں نے اپنی طرف سے ان کے پاس بھیج دیئے ہیں اور شاید وہ ملاقات کریں ۔ نواب محمد علی خاں صاحب اب تک قادیان میں ہیں ۔آپ کا : کا بہت ذا ، ذکر خیر کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مجھے مولوی صاحب کی کتاب تصدیق دیکھنے سے بہت فائدہ ہوا اور بعض ایسے عقدہ حل ہو گئے جن کی نسبت ہمیشہ مجھے دغدغہ رہتا تھا۔ وہ از بس آپ کی ملاقات کے مشتاق ہیں ۔ میں نے انہیں کہا ہے کہ اب تو وقت تنگ ہے۔ یقین ہے کہ لودہا نہ میں یہ صورت نکل آئے گی ۔ یہ شخص جوان صالح ہے۔ حالات بہت عمدہ معلوم ہوتے ہیں ۔ پابند نماز اور نیک چلن ہے اور نیز معقول پسند ۔ ۱۴ فروری ۱۸۹۱ء ا تذکرہ صفحہ ۲۹۶۔ ایڈیشن چہارم والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ